Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

ایم ڈبلیو ایم کل بھی مظلومین پاراچنار کے ساتھ تھی اور آج بھی ان کے ساتھ ہے، سید ناصر عباس شیرازی

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے جامعہ الصادق میں منعقدہ مرکزی بقیة اللہ کنونشن میں حمایت مظلومین پاراچنار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وہ واحد تنظیم ہے جو مظلومین کے ساتھ ہے چاہے وہ مظلومین پاراچنار ہوں یا مظلومین غزہ و فلسطین ہوں، ضلع کرم اور پاراچنار کی تاریخ گواہ ہے اس علاقے کی محرومی کو مجلس وحدت مسلمین نے ہر فورم پر اُٹھایا ہے، دشمن ہمیں دیوار سے لگانا چاہتا تھا لیکن ہم نے شیعہ سنی اتحاد سے دشمن کے ارادوں کو ناکام بنا دیا ہے، یہی وجہ ہے آج قومی اسمبلی کے ہر اجلاس میں پاراچنار کے مسئلے بات ہوتی ہے،
ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک سابق وزیراعظم کو جس کی ایک صوبے میں حکومت ہے جب وہ پابند سلاسل ہے تو ہمارا تحصیل چیئرمین مزمل فصیح بھی حق کی آواز بلند کرنے کے جرم میں پابند سلاسل ہے، مجلس وحدت مسلمین آج ایک قومی دھارے میں ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا کہ ضلع کرم میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، کرم کے شیعہ اور سنی متحدہ ہیں.

مزید پڑھیے

Most Popular