Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

ایران میں موساد کا نیٹ ورک تباہ، کئی ایجنٹ گرفتار

تہران : ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے صیہونی جاسوس تنظیم موساد کے ایجنٹوں اور آپریشنل عناصر کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا۔ محکمہ انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ موساد کے ایجنٹوں اور آپریشنل نیٹ ورک کے عناصر کو جو دہشت گردانہ کاروائیوں کیلئے بھیجے گئے تھے۔ ہر قسم کے تخریب کارانہ اقدام سے پہلے ہی گرفتار کر لیا۔ دہشت گرد نیٹ ورک کے اراکین کسی ہمسایہ ملک کے ذریعے موساد سے رابطے میں تھے اور عراقی کردستان کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے تھے اور جدید ترین آپریشنل اور مواصلاتی آلات اور انتہائی طاقتور دھماکہ خیز مواد سے لیس تھے۔ یہ عناصر کچھ حساس علاقوں اور پہلے سے طے شدہ اہداف میں تخریب کارانہ اور دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم ایران کے گمنام سپاہیوں نے ان کو کسی بھی تخریبکارانہ کارروائی سے پہلے گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular