Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

مودی سرکار بھی اسرائیل کے راستے پر، گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے گھر مسمار

لکھنو: مودی سرکار نے مسلمانوں کو کچلنےکیلئے صیہونی ہتھکنڈے اختیار کرلئے۔گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے گھر گرائے جانے لگے۔ ہندو انتہا پسند پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوزر کی مدد سے مسمار کر رہے ہیں۔
ادھر الہ آباد میں مظاہروں کا ماسٹر مائنڈ قرار دے کر مسلم ایکٹویسٹ جاوید احمد کو اہلخانہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔جاوید احمد کی بیٹی آفرین فاطمہ کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کو رات گئے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا، پولیس اہلخانہ کو ہراساں کرتے ہوئے گھر گرانے کی دھمکی دے رہی ہے۔ جاوید احمد کے گھر کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔اتر پردیش کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی آدیتیا ناتھ پولیس کی جانب سے مسلمان مظاہرین پر مظالم کے دفاع میں سامنے آ گئے اور انہوں نے مظاہرین کو شرپسند قرار دیکر کہا کہ ان کے خلاف کارروائی ایسی ہونی چاہیے کہ سب کے لیے مثال بن جائے۔ گستاخانہ بیانات کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کرنے والے 300 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular