Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

زائرین کیلئے زمینی راستے کی بندش کا معاملہ، وزیر مملکت کی اضافی فلائٹس چلانے کی یقین دہانی

اسلام آباد : زائرین کی زمینی راستے سے زیارتوں پر جانے پر پابندی کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا۔ پاراچنار سے رکن اسمبلی حمید حسین نے توجہ دلاؤ نوٹس پر کہا کہ زیادہ تر لوگ کوئٹہ اور تفتان کے راستے ایران و عراق زیارات پر جاتے ہیں ابھی تک فلائٹ شیڈول کا نہیں بتایا گیا. زائرین کا اکانوے ارب کا نقصان ہوچکا ہے اس کا بھی جواب نہیں دیا گیا. پنجاب سمیت دیگر جگہوں پر مجالس و جلوس میں پیدل شریک ہونے والوں پر ایف آئی آرز درج کی جاتی ہیں انکو ختم کیا جائے.
ریاض فتیانہ نے سوال کیا کہ زائرین کو بھیجنے کیلئے سستی فلائٹس چلائی جائیں یا فیری سروس کے ذریعے بھجوایا جائے. لوگوں کو زیارت اربعین سے محروم نہ ہونے دیا جائے۔وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ زائرین کیلئے زمینی راستہ کبھی بند نہیں ہوگا۔ اس بار اس معاملے کو سیکیورٹی کے پیش نظر روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کیساتھ مذاکرات ہوئے ہیں۔ جو لوگ فضائی سفر کی سکت نہیں رکھتے ان کیلئے سبسڈائز فلائٹس کا بندوبست کررہے ہیں۔ 131 فلائٹس اضافی چلا رہے ہیں معلوم ہے کہ اتنے زیادہ لوگ اربعین پر نہیں پہنچ سکتے.

مزید پڑھیے

Most Popular