
کراچی/لندن : لندن سمیت دنیا کے کئی شہروں میں لاکھوں افراد سڑکوں پر امڈ آئے۔ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ لندن میں ہزاروں افراد نے مسلسل دوسرے ہفتے بھی فلسطین کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی۔ فلسطینی پرچم اور جنگ مخالف پوسٹرز اٹھائے مظاہرین نے ڈاؤننگ اسٹریٹ تک مارچ کیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ایک لاکھ سے زیادہ افراد احتجاج میں شریک ہوئے.
کراچی کیں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نمائش چورنگی تا سی بریز، کراچی خواتین کی ریلی نکالی گئی۔ جس میں کثیر تعداد میں خواتین و بچوں نے شرکت کی۔
امریکا میں بھی ہزاروں افراد نے اہل فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کیا واشنگٹن کیپٹل ہل کے سامنے اللہ اکبر کے نعرے گونج اٹھے۔نیویارک میں بھی لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔لاس اینجلس میں فلسطینی پرچم اور پلے کارڈز کے ساتھ مظاہرہ کیا گیا۔ جرمنی کےشہر فرینکفرٹ میں بھی لوگوں نےمظلوموں کی حمایت کی۔
اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے مختلف شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا۔ نیدر لینڈ دی ہیگ میں بھی مسلم کمیونٹی نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔ ترکیہ کے شہر استنبول میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف خواتین نے دھرنا دیا۔ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں بھی ریلی نکالی گئی۔


































