Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

MI6 کی فتنہ پرور فلم کیخلاف امت واحدہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

رپورٹ: ٹی ایچ بلوچ

بوڑھا استعمار عالم اسلام کے حصے بخرے کرنے اور امت مسلمہ کے قلب میں اسرائیل جیسا خنجر پیوست کرنے بعد مسلسل مسلمانوں کے درمیان تفریق اور تقسیم کو ہوا دیکر مسلمانوں کو کمزور کرنیکی سازشوں میں مصروف ہے۔ حال ہی میں برطانیہ میں مقیم برطانوی ایجنسی ایم آئی سیکس کے ایجنٹ یاسر الحبیب نے ایک فتنہ پرور فلم بنائی ہے۔ ایسے حالات میں جب امریکی، اسرائیلی اور سعودی مثلث مسلمان ممالک کو خرید کر اسرائیل کیساتھ تعلقات استوار کروانے میں کوشاں ہے، اس دوران ایسی سازش جس سے جسد امت پارہ پارہ ہونیکا خدشہ ہو، اس کے تدارک کیلئے پاکستان کی ذمہ دار شخصیات اور ادارے کوشاں ہیں کہ اس سازش کو ناکام بنایا جائے۔ اس سلسلے میں علامہ محمد امین شہیدی کی سربراہی میں امت واحدہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تمام مکاتب فکر کے علماءکرام کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں شریک اہل سنت اور اہل تشیع علمائے کرام و مشائخ عظام:
۱۔ سربراہ ا ±مت واحدہ پاکستان حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ محمد امین شہیدی
۲۔ نائب صدر ا ±مت واحدہ جناب پیر غلام رسول اویسی
۳۔ جنرل سیکرٹری ا ±مت واحدہ جناب سید ضیاءاللہ شاہ بخاری
۴۔ علامہ محمد عباس وزیری
۵۔ ایم ڈبلیو ایم سے جناب علامہ اقبال بہشتی
۶۔ مفتی نعیم اللہ نعیمی
۷۔ مفتی سید ابرار حسین بخاری
۸۔ مفتی عامر شھزاد
۹۔ صاحبزادہ شعیب رضا قادری
۱۰۔ علامہ حیدر علوی
۱۱۔ علامہ محمد شفیق کمالی
۱۲۔ علامہ اصغر عسکری
۱۴۔ علامہ توصیف النبی
۱۵۔ علامہ خطیب مصطفائی
۱۶۔ مفتی محمد امیر ذیب
۱۷۔ حاجی ابو شریف
۱۸۔ ڈاکٹر طارق شریفزادہ
اجلاس کا اعلامیہ:
اجلاس میں برطانیہ، اسرائیل اور یاسر الحبیب کے اشتراک کے سے بننے والی فلم کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ایک بھیانک سازش قرار دیا گیا اور اتفاق کیا گیا کہ یہ فلم مسلمانوں کو لڑانے اور فرقہ واریت کے فروغ دینے کیلئے بنائی گئی ہے، جس کا شیعہ اور سنی سے کوئی تعلق نہیں۔ علماءکرام نے اسلام کے دو عظیم بازو شیعہ اور سنی کو لڑانے کی ہر کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اندرون اور بیرون ملک سے ہونے والی ہر ایسی سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔
۱) اجلاس میں صدی کی ڈیل کے عنوان سے مسلمان حکمرانوں کے ذریعے اسرائیل کو تسلیم کروانے کی امریکی مزموم کوشش کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے، جس کی نابودی قریب ہے اور آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے۔
۲) اجلاس میں قرار دیا گیا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والا ہر حکمران اسلامی امت کا غدار فلسطینی امنگوں کا دشمن اور عالمی طاغوتی طاقتوں کا گماشتہ نوکر ہے، جس سے امت کا کوئی تعلق نہیں۔
۳) اجلاس میں مختلف اسلامی ممالک میں امریکی بلاک کی مسلط کردہ جنگوں اور مسلمانوں کے بہتے لہو پر اظہار افسوس کیا گیا اور کشمیر سمیت دنیا بھر میں چلنے والی حریت و استقامت کی تحریکوں اور مقاومتی بلاک کی بھرپور حمایت کی گئی۔
۴) شہید اسلام سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر ا ±ن کے بلند اسلامی اہداف اور استعمار ستیز اقدامات کی حمایت اور ا ±ن کے مسلم امہ کو داعش سے نجات دلانے کی تمام کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
۵) اجلاس میں امت واحدہ کی توسیع اور مختلف اہم شھروں میں موجود مختلف اسلامی مکاتیب فکر کے علمائے کرام اور مشائخ عظام کو زیادہ سے زیادہ مربوط کرنے اور اسلامی مشترکات اور عصری چیلنجز پر منظم و مربوط نشستوں کے تسلسل اور فرقہ وراریت کی ترویج کی کوششوں کے مقابلے پر اتفاق کیا گیا۔
واضح رہے کہ اجلاس پانچ گھنٹے جاری رہا اور امت کے سلگتے موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اجلاس کے دوران تمام مسالک کی مشترکہ طور پر نماز جماعت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular