Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

9 مئی مقدمات، تحریک انصاف کے 9 رہنماؤں اور 70 کارکنوں کو سزائیں، شاہ محمود بری

لاہور: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سمیت نو رہنماؤں اور ستر کارکنوں کو فوجی تنصیبات پر حملوں کے کیس میں دس دس سال کی سزا سنادی۔
لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید سمیت آٹھ افراد کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں پر نو مئی دو ہزار تئیس کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد فوجی تنصیبات کے قریب شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔
اسی مقدمہ میں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت چھ رہنماؤں کو بری کردیا گیا۔ اس سے پہلے سرگودھا شہر کی خصوصی عدالت نے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر اور رکن قومی اسمبلی احمد چھٹہ سمیت دیگر ملزمان کو دس دس سال قید کی سزائیں سنائیں۔ ان پر بھی نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے الزامات ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے ملک کے عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہیں جس سے جمہوریت کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔ عوام کا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular