
اسلام آباد : اسلام آباد پولیس نے لال مسجد کے تکفیری مولوی عبدالعزیز اور جامعہ حفصہ کے منتظمین کے خلاف پولیس کو دھمکیاں دینے اور خوف و ہراس پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، اسلام آباد پولیس کے اہلکار گذشتہ روز جامعہ حفصہ سے افغان طالبان کا پرچم اتروانے پہنچے تھے جہاں مولوی عبدالعزیز نے دھکمیاں دیں، تکفیری مولوی نے دھمکی دی کہ نوکری پر لعنت بھیجو، طالبان آئیں گے، پاکستان کے طالبان آپ کا حشر کردیں گے، مولوی عبدالعزیز کا نام پہلے ہی سے شیڈول فور میں شامل ہے۔


































