
کراچی: بزرگ عالم دین مولانا سید محمد عالم شاہ موسوی انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر علمی و دینی حلقوں میں رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی دین کی خدمت میں گزاری۔ ان کی علمی و مذہبی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ اہلِ علم اور مذہبی شخصیات نے ان کے انتقال کو ملتِ اسلامیہ کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ خدا بحق چہاردہ معصومینؑ ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔


































