
ماتلی : ماتلی اور ٹنڈوغلام علی کی شاہراہوں پر امام حسینؑ کے نام پر مبنی بینرز کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، یکم محرم الحرام کو دہشت گرد کالعدم تنظیم نے ضلع بدین کی تحصیل ماتلی اور ٹنڈوغلام علی میں ریلیاں نکالیں اور محرم کے حوالے سے سڑکوں پر لگے بینرز پھاڑ دئے اور انہیں پیروں تلے روندا، ان بینرز پر امام حسین کا نام تحریر ہونے کے باوجود بے حرمتی کی گئی، علاقہ کے مومنین نے ماتلی پریس کلب اور تھانہ ٹنڈو غلام کے باہر احتجاج کیا جس پر پولیس نے کالعدم تنظیم تحصیل ماتلی کے جنرل سیکریٹری سمیت 14 نامزد اور 12 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔


































