
مشرقی یروشلم: مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی مجاہد کی شہادت پسندانہ کارروائی میں 10 صیہونی آباد کار ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرقی یروشلم کی صیہونی بستی نبی یعقوب میں مسلح فلسطینی نے یہودی عبادت گاہ کے قریب گولیاں برسادیں۔ صیہونی فوجیوں نے حملہ آور کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہلاکت خیز تشدد کے ایک اور دور کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مسلح شخص ایک کار میں عبادت گاہ کے قریب پہنچا اور باہر نکل کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔


































