Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

امریکی رپورٹ میں سی پیک سے متعلق غلط خبریں پھیلائی گئی، بہت سی قوتیں چاہتی ہیں سی پیک کامیاب نہ ہو، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ امریکا کی ایک رپورٹ میں سی پیک کے حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی، سی پیک پر دنیا کی نظر رہتی ہے، دنیا کی بہت سی قوتوں کی خواہش ہے کہ سی پیک کامیاب نہ ہو، معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا ہائیبرڈ وار کے ذریعے ایسے منصوبوں کے خلاف سازشیں کی جاتی ہیں، ایسی قوتوں کی کوشش ہوتی ہے کہ غلط انفارمیشن پھیلائی جائے، کبھی کبھی ہمارے اپنے لوگ بھی اس غلط انفارمیشن کا حصہ بن جاتے ہیں، امریکی خبر میں کہا گیا کہ سی پیک کے حوالے سے معلومات خفیہ رکھی گئی ہیں، جبکہ سی پیک کے حوالے سے سب معلومات پارلیمان کے فورم پر دی جا چکی ہے، سی پیک پر پارلیمانی اوور سائیٹ موجود ہے، پاور جنریشن منصوبوں کی تمام معلومات نیپرا کی ویب سائیٹ پر موجود ہے، اسد عمر نے بتایا کہ امریکی رپورٹ میں سی پیک قرض کو خفیہ قرض کہا گیا، حکومت کی جانب سے قرضوں کیلئے ساورن گارنٹی دی گئی، سی پیک پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سمیت دونوں ایوانوں کی الگ الگ کمیٹیاں ہیں، کسی بھی منصوبے پر جن میں توانائی کے منصوبے شامل ہیں معلومات دی جاتی رہی ہیں، کوئی خفیہ قرضہ کی بات کی گئی جو ہمارے علم میں نہیں ہے، خود مختار گارنٹی حکومت دیتی ہے اور یہ کوئی خفیہ قرضہ نہیں، کئی منصوبے حکومت نجی شعبہ کے ذریعے خود مختار گارنٹی سے مکمل کرتی ہے، پاور کے منصوبوں کیلئے قرض فراہم کیا گیا اور کچھ قرض حکومت کو دیا گیا، مہنگے قرضوں کی بات کی گئی لیکن اوسط قرضوں پر شرح سود 4 فیصد ہے، کثیر الجہتی قرض اس میں زیادہ ہیں اور اوسط شرح سود سوا 4 فیصد ہے، گرانٹ کی اوسط شرح سود جو حکومت کو دیئے گئے ان کی اوسط شرح 2 فیصد بنتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular