
تیونس : تیونس کی سیکیورٹی فورسز نے ساحلی شہر میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر صدر قیس سعید کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے، حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت کر لی گئی ہے، ملزم کا تعلق لون وولوز نامی تحریک سے بتایا گیا ہے، حکام کے مطابق گرفتار شخص ساحلی شہر میں صدر قیس سعید کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، صدر نے اگلے چند دنوں میں اس شہر کا دورہ کرنا ہے، صدر قیس سعید نے ایک تقریر میں کہا تھا کہ وہ خود پر کسی حملے سے خوفزدہ نہیں ہیں،ملزم کی گرفتاری کے بعد تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔


































