
کوالالمپور : ملائیشیا نے اسرائیلی پرچم بردار جہازوں کے اپنی سمندری حدود میں داخلے اور بندرگاہوں پر لنگرانداز ہونے پر پابندی لگادی ہے۔
اقوام متحدہ میں ملائشیا کے نمائندے نےکہا ہےکہ جہازوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ ٹھوس اقدام ہے جسے تمام اقوام اٹھا سکتی ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کو ہتھیاروں، گولہ بارود اور آلات کی فراہمی فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا جو اسے اپنے قبضے کو وسعت دینے اور گہرا کرنے کے قابل بناتا ہے۔
ملائیشیا کے نمائندے نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کو اقوام متحدہ کو کمزور کرنے کی اسرائیل کی کوششوں کو واضح طور پر مسترد کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو مجبور کیا جانا چاہیے کہ وہ بلا روک ٹوک انسانی ہمدردی کی رسائی کی اجازت دے۔


































