
اسلام آباد : ملک بھر میں 35 ہزار مدارس میں سے صرف 8 ہزار رجسٹرڈ ہیں، وفاقی حکومت نے مدارس کے طلبہ کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان دلوانے کا پابند بنانے کا فیصلہ کر لیا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ جو مدارس رجسٹر نہیں ہوں گے ان کو بند کر دیں گے، اس پر عملدرآمد بتدریج کیا جا رہا ہے۔ مدارس کے طلبا کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی دیناہوں گے ، اس حوالے سے مدارس کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ جب رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہوجائے گی، اس کے بعد جو انکارکرے گا اسے بند کرنے کا سوچیں گے، مدارس میں زیر تعلیم طلباء میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان بھی دیں گے۔


































