Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

لندن: اسرائیلی مظالم کیخلاف برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے سامنے احتجاج

لندن : فلسطین کی حامی تنظیموں نے غزہ پر صیہونی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے، برطانوی وزیر اعظم کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اسلامی انسانی حقوق کی تنظیم، اہل بیت (ع) اسلامی فاؤنڈیشن، فلسطین کی حامی یہودی اور اسکاٹش تنظیموں سمیت متعدد انسانی حقوق کے کارکنوں کے تعاون سے کئے گئے احتجاج میں متعدد شخصیتوں نے شرکت اور تقریر کی۔ ایک افریقی گروہ کے نمائندے نےاعلان کیا کہ افریقی عوام بالخصوص جنوبی افریقا کے باشندے فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی جد و جہد میں ان کے ساتھ ڈٹے رہیں گے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ نیلسن منڈیلا بھی فلسطین کے حامی تھے اور افریقی عوام ان کی پیروی کرتے ہوئے یہ حمایت جاری رکھیں گے۔ احتجاجی اجتماع میں مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والے برطانوی شہریوں نے شرکت کی اور فلسطینیوں کی حمایت پر زور دیا گیا۔ مظاہرین نے فلسطین کے نہتے شہریوں پر ڈھائے جانے والے صیہونی مظالم اور برطانوی حکومت کی جانب سے تل ابیب کی اندھی حمایت کی بھی مذمت کی۔اس دوران فلسطین کو آزاد کرکے رہیں گے اور فلسطین کی حمایت جاری رہے گی جیسے نعرے بھی لگائے جا رہے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular