لندن : حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ

  Click to listen highlighted text! لندن : لندن میں مقیم کشمیریوں نے حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا ہے۔ مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بھارتی سفارت خانے تک مارچ بھی کیا جب کہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں قرارداد بھی جمع کرائی۔مظاہرین نےبھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف مقدمات غیر مشروط طور پر ختم کر کے انہیں رہا کیا جائے اور بھارت کی قابض فوج کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم ختم کرے۔خیال رہے کہ بھارتی عدالت نے دہشت گردی کی مبینہ مالی معاونت کیس میں حریت رہنما یاسین ملک کو مجرم قرار دیتے ہوئے فرد جرم عائد کی اور ان سے مالیاتی اثاثوں سے متعلق حلف نامہ بھی طلب کیا تھا۔

لندن : لندن میں مقیم کشمیریوں نے حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا ہے۔ مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بھارتی سفارت خانے تک مارچ بھی کیا جب کہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں قرارداد بھی جمع کرائی۔مظاہرین نےبھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف مقدمات غیر مشروط طور پر ختم کر کے انہیں رہا کیا جائے اور بھارت کی قابض فوج کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم ختم کرے۔خیال رہے کہ بھارتی عدالت نے دہشت گردی کی مبینہ مالی معاونت کیس میں حریت رہنما یاسین ملک کو مجرم قرار دیتے ہوئے فرد جرم عائد کی اور ان سے مالیاتی اثاثوں سے متعلق حلف نامہ بھی طلب کیا تھا۔