Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

پہلگام واقعے میں مقامی دہشت گرد ملوث ہو سکتے ہیں، چدمبرم

نئی دہلی : انڈیا کے سابق وزیر داخلہ اور کانگریس رہنما پی چدمبرم نے پہلگام دہشت گردی میں مقامی افراد کے ملوث ہونیکا بیان دیکر سیاسی تنازع کھڑا کردیا ہے۔
نیوز آؤٹ لیٹ دی کوئنٹ کو انٹرویو میں پی چدمبرم نے کہا کہ حکومت نے پہلگام واقعہ سے متعلق کافی معلومات فراہم نہیں کیں۔ انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ اہم تفصیلات شیئر کرنے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے تحقیقات میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے کردار پر بھی سوال اٹھایا اور کہاکہ پہلگام حملے کے بعد این آئی اے نے اب تک کیا پیشرفت کی، اس بارے میں حکومت کچھ بھی واضح کرنے سے کترا رہی ہے۔ چدمبرم نے کہاکہ ہم سب جانتے ہیں کہ وہ مقامی دہشت گرد ہو سکتے ہیں۔ آپ یہ کیوں سمجھتے ہیں کہ وہ پاکستان سے آئے ہیں؟ اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
بی جے پی نے کانگریس پر پاکستان کا دفاع کا الزام لگایا۔ بی جے پی لیڈر امیت مالویہ نے کہا کہ کانگریس ایک بار پھر پاکستان کو کلین چٹ دینے کی جلدی میں ہے۔ جب بھی انڈین فوج پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مقابلہ کرتی ہے کانگریس رہنما اپوزیشن سے زیادہ اسلام آباد کے وکیلوں کی طرح لگتے ہیں.

مزید پڑھیے

Most Popular