
واشنگٹن : امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے رہنما آج تین دہائیوں بعد پہلی بار براہ راست مذاکرات کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ چونتیس برس بعد پہلے براہِ راست رابطے کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور حالات کو بہتر بنانا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعات کے تناظر میں اس پیشرفت کو اہم سفارتی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو خطے میں امن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔


































