
بیروت : اسرائیل کیخلاف تین بڑے جہادی گروپوں کی مشترکہ جدوجہد کی راہ ہموار ہوگئی۔ حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماؤں نے سربراہ حزب اللہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی۔ سہ فریقی بیٹھک میں غزہ سمیت خطے کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔ سیکرٹری جنرل حزب اللہ سید حسن نصر اللہ نے اسلامی جہاد کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور حماس رہنما صالح العروری کا استقبال کیا۔ ملاقات میں لبنانی اور فلسطینی سرحد پر جاری تصادم پر غور کیاگیا۔ آپریشن الاقصیٰ طوفان کے بعد کے حالات پربھی بات کی گئی۔


































