
کویت سٹی : کویت نے فلسطینی ریاست کے قیام تک صیہونی ریاست سے تعلقات قائم کرنے سے انکار کردیا ہے۔کویتی وزیرخارجہ شیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ دوست، برادر اور اتحادی ممالک کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے بیرون ملک کویت کی سلامتی اور مفادات کا تحفظ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر کسی ابہام کہ مسئلہ فلسطین ہمارا پہلا مسئلہ ہے۔ کویت کبھی بھی راستے سے نہیں ہٹا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کے خلاف جو جنگ چھیڑی ہے وہ جوابی ہے، دفاعی نہیں ہے۔ جب تک کہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق مستقبل میں فلسطینی ریاست قائم نہیں کی جاتی صیہونی ریاست سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔


































