Wed Oct 14, 2026

امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ

روزانہ کی خبریں

کویت: یونیورسٹی میں مرد و زن کے اختلاط پر پابندی

کویت سٹی: کویت نے اسلامائزیشن کی جانب پیشرفت کرتے ہوئے یونیورسٹی میں مرد و زن کے اختلاط پر پابندی لگادی۔ کویتی پارلیمنٹ کی اقدار کے فروغ کی کمیٹی کے سربراہ محمد حیف نے وزیر تعلیم عادل المنعہ کیساتھ پابندی کے معاہدے کا اعلان کیا۔ حیف نے کہا کہ کمیٹی کی وزیر تعلیم کے ساتھ تمام فیکلٹیوں میں مخلوط صنفی کلاسیں ختم کرنے کے لیے مفاہمت ہوگئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنسوں کے درمیان اختلاط پر پابندی کا قانون بدستور نافذ العمل ہے۔ حیف نے مخلوط کلاسوں کو ختم کرنے اور مرد وخواتین کی الگ الگ رجسٹریشن میں وزیرتعلیم کے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلباء کو الگ کرنے اور یونیورسٹی کی تمام سرگرمیوں میں اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے حکام کو پانچ سال دینے کے حوالے سے قانون واضح ہے۔ اس فیصلے کو کویت میں قوانین کی اسلامائزیشن کی جانب ایک سلسلہ وار قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular