
نجف : عراق کی الحکمہ پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی تعطل کو ختم کرنے کی ذمہ داری تمام سیاسی جماعتوں پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر عراق میں ایسی لائق اور مخلص حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا جو اپنا حصہ مانگنے اور منصب پرستی کی خواہش سے پاک ہو۔سید عمار حکیم نے پیٹریاٹیک یونین آف کردستان کے سربراہ بافل طالبانی سے ملاقات میں کہا کہ لائق قومی حکومت کا ڈھانچہ ایسا ہونا چاہئے جس پر ملت عراق کو تمام میدانوں میں اعتماد ہو۔انہوں نے کرد سیاسی گروہوں سے اپیل کی کہ وہ بعد کے مرحلےمیں صدر کے نام کے بارے میں اتفاق رائے پیدا کریں کیونکہ یہ مسئلہ حکومت کی تشکیل اور سیاسی تعطل کو ختم کرنے میں اہم ہے۔


































