قندوز سانحہ، شہدا کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی

  Click to listen highlighted text! قندوز : شمالی افغانستان کے صوبے قندوز میں خودکش حملے میں شہدا کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی، درجنوں زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے، سید آباد مسجد میں خودکش حملے کی ذمہ داری تکفیری دہشت گرد گروپ داعش نے قبول کرلی ، یہ گروہ شیعہ برادری کو پہلے بھی نشانہ بناتا رہا ہے، خودکش حملہ آوروں نے مساجد، اسپورٹس کلبوں اور اسکولوں کو نشانہ بنایا تھا، خودکش بمبار نے گذشتہ روز خود کو اس وقت دھماکے سے اڑایا جب لوگ جمعے کی نماز کے لیے مسجد میں اکٹھے تھے، مقامی سیکیورٹی اہلکاروں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حملے کے وقت 300 سے زیادہ افراد مسجد میں موجود تھے، حالیہ ہفتوں میں داعش نے طالبان کے خلاف حملوں کو تیز کر دیا ہے ۔

قندوز : شمالی افغانستان کے صوبے قندوز میں خودکش حملے میں شہدا کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی، درجنوں زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے، سید آباد مسجد میں خودکش حملے کی ذمہ داری تکفیری دہشت گرد گروپ داعش نے قبول کرلی ، یہ گروہ شیعہ برادری کو پہلے بھی نشانہ بناتا رہا ہے، خودکش حملہ آوروں نے مساجد، اسپورٹس کلبوں اور اسکولوں کو نشانہ بنایا تھا، خودکش بمبار نے گذشتہ روز خود کو اس وقت دھماکے سے اڑایا جب لوگ جمعے کی نماز کے لیے مسجد میں اکٹھے تھے، مقامی سیکیورٹی اہلکاروں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حملے کے وقت 300 سے زیادہ افراد مسجد میں موجود تھے، حالیہ ہفتوں میں داعش نے طالبان کے خلاف حملوں کو تیز کر دیا ہے ۔