
اسٹاک ہوم : سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن سوزی کے واقعات کے ممکنہ ردعمل پر خوف کی لہر پھیلی ہوئی ہے۔ سویڈن میں مشتعل مظاہروں اور دہشت گردانہ حملوں کے پیش نظر انٹیلی جنس ایجنسی نے دہشت گردی کا الرٹ انتہائی اعلیٰ ترین سطح پر بڑھا دیا ہے اور اس کی سطح پانچ میں سے چار کردی ہے۔ یہ 2016 کے بعد سب سے بلند سطح ہے۔ سیکیورٹی پولیس کے سربراہ چارلیٹ وون ایسن نے بتایا کہ فیصلے کی وجہ حملے کی دھمکیوں کے حوالے سے بگڑتی ہوئی صورتحال ہے اور اندازہ ہے کہ یہ خطرہ طویل عرصے تک برقرار رہے گا۔ خطرے کی سطح کو بڑھانے کا فیصلہ کسی ایک واقعے کی وجہ سے نہیں بلکہ اجتماعی تشخیص کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اُدھر ڈنمارک اور سویڈن کی سرحد پر سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔


































