
ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے امریکی شہری اور سماجی حقوق کے وکیل کو منی لانڈرنگ الزام میں گرفتار کر لیا۔ انہوں نے مقتول صحافی جمال خاشقجی کے وکیل کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔ عاصم غفور کو 14 جولائی کو دبئی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا تھا جنہیں غیر حاضری میں منی لانڈرنگ الزامات پر سزا سنائی گئی تھی۔ امریکی حکام نے بتایا کہ واشنگٹن اس گرفتاری کے حوالے سے باخبر ہے، تاہم وہ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب میں عرب سمٹ کے دوران یو اے ای کے صدر سے سائیڈ لائن ملاقات میں اس معاملے کو اٹھایا تھا یا نہیں۔


































