
سری نگر: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں۔کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم الحاق پاکستان اس تجدید عہد کے ساتھ مناتے ہیں کہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی اور جموں و کشمیر کے پاکستان میں مکمل انضمام تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 19 جولائی 1947 کو کشمیریوں کے حقیقی نمائندوں نے سری نگر کے علاقے آبی گزر میں سردار محمد ابراہیم خان کی رہائش گاہ پر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے ایک اجلاس میں کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کی تھی۔


































