Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک نے 12 روز سے جاری بھوک ہڑتال ختم کردی

نئی دہلی: بھارتی جیل میں قید کشمیری حریت رہنما یاسین ملک نے 12 روز سے جاری بھوک ہڑتال ختم کردی۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما نے گزشتہ 12 روز سےجھوٹے مقدمات میں عدالتی پیشی کا موقع فراہم نہ کرنے پر بھوک ہڑتال کر رکھی تھی، بھوک ہڑتال کے باعث گزشتہ دنوں ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی اور انہیں جیل سے اسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔تاہم اب ان کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ یاسین ملک نے بھوک ہڑتال ختم کردی ہے، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے شوہر اور عظیم کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک نے 12 روز سے تہاڑ جیل میں جاری بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔ مشعال ملک نے تمام لوگوں کا آواز اٹھانے اور دعا کرنے پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ بے شک اللہ بڑا مہربان ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular