Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

کراچی: پاراچنار میں دہشت گردوں کی لشکر کشی کے خلاف احتجاجی ریلی

کراچی: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت پاراچنار میں طالبان دہشت گردوں کی لشکر کشی کے خلاف خراسان تا نمائش چورنگی احتجاجی ریلی نکالی گی جس میں کثیر تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی سے علامہ صادق جعفری اور سماجی رہنما خالد راؤ نے خطاب کیا اور علامہ مبشر حسن نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔ احتجاجی ریلی میں مولانا اشرف حسین کاشفی، عزادری سیل کے صدر رضی حیدر سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق جعفری نے کہا کہ پاراچنار میں پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن پر طالبان کا حملہ باعث تشویش ہے، پاراچنار کے شیعہ پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاراچنار پر طالبان کی دہشت گردوں کی لشکر کشی پر امپورٹڈ حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، محرم الحرام سے قبل شیعہ قوم پر حملے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے، حکومت اور ریاستی ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں اور پاراچنار میں جنگ بندی کرانے میں اپنا کردار ادا کریں، محرم الحرام سے قبل ایک سازش کے تحت ملک بھر میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو فروغ دیا جارہا ہے، ملک بھر کی محب وطن عوام میں اپنے پاراچنار کے بھائیوں کے لئے تشویش پائی جاتی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular