Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

کراچی: ناصرانِ فلسطین کے زیرِ اہتمام یکجہتی امت اور دفاع فلسطین ریلی کا انعقاد

کراچی: شہر قائد میں ناصرانِ فلسطین کے زیرِ اہتمام شون سرکل کلفٹن سے بوٹ بیسن تک یکجہتی امت اور دفاع فلسطین ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں بلاتفریق مذہب و مسلک اور ہر قسم کی سیاسی و گروہی وابستگی سے بالاتر ہو کر ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلی میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے عنوان سے نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا، جو عوام کی توجہ کا خصوصی مرکز بنی رہی۔ ریلی سے مختلف مذاہب جن میں ہندو، مسیحی اور سکھ برادری کے رہنماؤں کے علاوہ شیعہ سنی دیوبندی بریلوی اہلحدیث و صوفی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ ریلی میں سول سوسائٹی اور وکلاء نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ریلی سے علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ ناظر عباس تقوی، حسن رضا سہیل، علامہ صادق تقوی، علامہ عقیل موسیٰ، مولانا رجب علی بنگش، سید عباس حیدر زیدی، مولانا قاضی احمد نورانی، مولانا فیروز الدین رحمانی، منگلا شرما چیئرمین ہندو کونسل، پاکستان بشپ کونسل کے نمائندہ، سردار منگل سنگھ و دیگر نے خطاب کیا۔ شرکاء ریلی راستے بھر اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے رہے اور حماس اور حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی تحریکوں کے مجاہدین اور غزہ فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے فلسطینی پرچم ہاتوں میں لئے مارچ کرتے رہے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اقوامِ عالم امریکا اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف سخت اقدامات کریں، ورنہ تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی، اسرائیل کی ناجائز ریاست مٹ کر رہے گی اور مظلوم فلسطینیوں کا خون رنگ لائے گا۔ مقررین نے مزید کہا کہ اسرائیل کا خاتمہ نزدیک ہے، دنیا میں ظلم و جور کے خلاف مظلوم قوتیں اٹھ کھڑی ہوئی ہیں، شیطان بزرگ اور دیگر استکباری قوتوں کی بدترین شکست کا آغاز ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular