Wed Oct 14, 2026

امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ

روزانہ کی خبریں

کراچی: نمائش تا تبت سینٹر عظیم الشان مردہ باد امریکا و اسرائیل ریلی

کراچی : ملت جعفریہ پاکستان کی نمائندہ جماعتوں کی جانب سے نمائش تا تبت سینٹر تک عظیم الشان مردہ باد امریکا، اسرائیل و بھارت ریلی نکالی گئی۔
جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے شریک ہوئے۔
ریلی سے جماعت اسلامی ، شیعہ علماء کونسل ، آئی ایس او، تحریک بیداری امت مصطفی(ص)، ہییت آئمہ(ع)، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔
شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ کا ایران پر حملہ خود امریکی اور عالمی قوانین کے منافی ہے ایران نے جہاد فی سبیل اللہ کے مفہوم کو عملی جامہ پہنایا۔ دشمن آسمان سے بات کررہا تھا ایران نے اسے خلاء سے جواب دیا۔ ایران نے مسلم امہ اور مسلمان حکمرانوں کو ایک رہنمائی فراہم کی۔مقررین نے کہا امریکہ کا ایران پر حملہ کھلی جارحیت اور جنایت ہے ہم اسکی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں ساری دنیا نے دیکھ لیا کہ عالمی خلاف ورزیاں کرنے والے لفظ امن کا استعمال صرف اپنی ساکھ بحال رکھنے کے لئے کررہے تھے جبکہ اسرائیل گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلمانوں کے خلاف سازشیں اور مسلم ممالک پر بلا جواز حملے کر رہا ہے۔ غزہ کے مظلوم عوام کا خون رنگ لے آیا آج عالم اسلام میں اتحاد کے نقارے بج رہے ہیں اسرائیل کے خلاف ایران کے جوابی حملے امت مسلمہ کے لئے باعث مسرت ثابت ہوئے پاکستان میں تمام مکاتب فکر جس جوش و ولولے کے ساتھ ہم آواز ہیں یہ خدا کا لطف اور انعام ہے۔ ایسے میں اگر کوئی انتشار و افتراق کا باعث بنتا ہے تو وہ دانستہ یا غیر دانستہ طور پر دشمن کا آلہ کار سمجھا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular