
کابل : کابل کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے وقت اسٹیڈیم میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا میچ جاری تھا، دھماکے کے بعد تمام کھلاڑیوں کو ایک بنکر میں بھیج دیا گیا۔ دھماکے کے وقت عامر ڈریگنز اور پامیر زلمی کی ٹیمز کے درمیان لیگ میچ کھیلا جا رہا تھا۔ دھماکے کے وقت اقوام متحدہ کے عہدیداران بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل کابل میں واقع ایک گردوارے کے دروازے پر بھی دھماکا ہوا تھا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔


































