
کابل : کابل کے تعلیمی ادارے میں خودکش حملے کیخلاف ہزارہ برادری کی خواتین نے مظاہرہ کیا۔ افغان خواتین دشت برچی میں ایک اسپتال کے سامنے جمع ہوئیں جہاں حملے کے کچھ زخمی اور متاثرین اسپتال میں داخل ہیں،خواتین نے نعرے لگائے ہزارہ نسل کشی بند کرو، شیعہ ہونا کوئی جرم نہیں ہے۔ مظاہرے میں شامل لڑکی نے بتایا کہ کل کا حملہ ہزارہ اور ہزارہ لڑکیوں کے خلاف تھا۔ہم اس نسل کشی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم نے اپنے حقوق مانگنے کے لیے احتجاج کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ کو افغان دارالحکومت کابل کے مغرب میں ہزارہ آبادی کے علاقے دشت برچی میں کاج ایجوکیشن سینٹر کے اسٹڈی ہال میں ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔


































