
کابل : خودکش حملے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوگئے۔ انہیں داعش کا مخالف سمجھا جاتا تھا.حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد اپنی مصنوعی ٹانگ میں چھپا رکھا تھا۔طالبان کا کہنا ہے کہ شیخ رحیم حقانی کی موت افغانستان کیلئے بڑا نقصان ہے طالبان حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی بھی گروپ نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نا ہی ابھی دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی اموات کا حتمی تعداد کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔


































