غرب الاردن کو ضم کرنے کایکطرفہ منصوبہ کسی بھی صورت قبول نہیں،شاہ عبداللہ
عمان (نیوز ڈیسک) اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے غرب الاردن کو ضم کرنے پر اسرائیل کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کی دھمکی دیدی ، شاہ عبداللہ دوم نے کہاکہ بیت المقدس ہی فلسطینی مملکت کا دارالحکومت ہے اور اسرائیل کی جانب سے غرب الاردن کو ضم کرنے کے یکطرفہ منصوبے کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ،اس سے پہلے اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو شاہ اردن کا ایک پیغام پہنچایا تھا بعد ازاں اردن کے وزیر خارجہ نے اپنے فلسطینی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں خبردار کیا تھا کہ اسرائیل نے اس منصوبے کے ذریعے امن کے بجائے جنگ کا راستہ چنا ہے ،غرب الاردن پر غاصبانہ قبضے کا منصوبہ امن کے لیے ضروری اصولوں کی نابودی کا سبب بنے گا اور خطے کا امن و استحکام تباہ ہوکے رہ جائے گا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اردن کی اسرائیل کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کی دھمکی
اردن کی اسرائیل کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کی دھمکی
-
Ilyas - جون 26, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 15
- 0 minute read


































