
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کسی کے گھر کا پچھواڑا نہیں ہے۔ جوبائیڈن کے بیان کا حوالہ دیتےہوئے ترجمان نے کہا کہ خطے میں ایسا کوئی خلا نہیں جسے امریکا بھرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ امن کی ضرورت کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھ سکے۔ چینی ترجمان وانگ نے کہا کہ چین پوری طرح پیسفک آئی لینڈ کے ملکوں کی خواہش کو سنے گا اور ان کی خواہش کا احترام کرے گا۔


































