
اسلام آباد : اسلام آباد میں صیہونی رجیم کے خلاف علاقائی اتحاد کی ضرورت پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ایرانی سفیر رضاامیری مقدم اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سمیت خطے بھر سے 130 سے زائد صحافیوں نے شرکت کی۔
ایرانی سفیر نے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اسرائیل کا اگلا ہدف پاکستان ہو سکتا ہے، کیونکہ وہ کسی بھی باوقار مسلم ملک کو برداشت نہیں کر سکتا۔ عرب ممالک نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے ایران اسرائیل تنازع کو حق و باطل کی جنگ قرار دیا اور کہا کہ کامیابی ایران کی ہوگی۔
سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ تہران پر حملہ، اسلام آباد پر حملہ ہے. ایران نے اسرائیلی جارحیت کا جرات مندانہ جواب دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ امت مسلمہ کی غیرت اب بھی زندہ ہے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اینکر امیر عباس سمیت دیگر مقررین کا کہناتھا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف پوری امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا۔ اجتماعی مزاحمت ہی ظلم کے خاتمے کا واحد راستہ ہے۔


































