
دمشق : شام پر اسرائیل کے میزائل حملوں میں فوج کے تین اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے رات نو بجے کے قریب دمشق اور ساحلی صوبے طرطوس کے دیہی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ حملے میں شام کی فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ شامی فضائیہ نے بھی فوری رد عمل دیا اور جوابی کارروائی میں بعض میزائل مار گرائے۔میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے طرطوس میں میزائلوں کی ایک کھیپ کو نشانہ بنایا۔


































