Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی دہشتگردی جاری، 24 گھنٹوں میں خواتین و بچوں سمیت 78 فلسطینی شہید، دنیا خاموش تماشائی

غزہ: صیہونی فوج نے اکیس ماہ سے جاری نسل کشی مہم کے سلسلے کے تازہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت اٹہتر فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردئے۔
صیہونی فوج نے آج صبح سویرے شاطی کیمپ اور غزہ سٹی میں خیموں اور ایک مکان پر بمباری کرکے بارہ فلسطینی شہید اور کئی زخمی کردئے۔ اس سے پہلےغزہ سٹی کے زرقا محلے میں پانچ منزلہ مکان کو نشانہ بنایا گیا جس میں چودہ فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی ٹینکوں نے تل الحوا میں بھی ایک مکان کو نشانہ بنایا جس میں بارہ افراد شہید اور پچیس سے زائد زخمی ہوئے۔ جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔
صیہونی فوج کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں زخمیوں کو اسپتال لایا گیا۔ صیہونی فوج کی نسل کشی مہم میں شہدا کی مجموعی تعداد اٹھاون ہزار چار سو تک جاپہنچی ہے۔
ادھر غزہ کے مشرقی علاقے جبالیہ میں مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوجی گاڑی کو ٹینک شکن میزائل سے اڑادیا۔ اس مہلک حملے میں تین صیہونی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے شفٹ کیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular