
تہران : ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی انٹیلی جنس نیٹ ورک کے ارکان کی نشاندہی کے بعد اس کے متعدد ارکان کو حراست میں لیا ہے۔ پاسداران انقلاب کی پبلک ریلیشن سروس کے مطابق اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس کی ہدایت پر مبینہ جاسوس سیل چوری، ڈاکہ زنی، نجلی اور عوامی املاک کو تباہ کرنے، اغوا برائے تاوان اور ٹھگوں کے نیٹ ورک کے ذریعے من گھڑت اہداف حاصل کرنے کی کوشش میں ملوث ہے۔


































