Wed Oct 14, 2026

آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

بورڈ آف پیس ناکام اور خطرناک منصوبہ ہے، اسرائیلی وزیر

تل ابیب : اسرائیلی آبادکاری امور کی وزیر اورٹ اسٹروک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کو برا منصوبہ قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے غزہ پر قبضہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اسرائیلی وزیر اورِت اسٹروک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ بورڈ آف پیس کو ایک ناکام اور خطرناک منصوبہ قرار دیا ہے۔ اور کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کو کسی ناقص منصوبے کے لیے قربان نہیں کیا جانا چاہیے۔ اورِت اسٹروک کا کہنا تھا کہ اگر اس سمت میں پیش رفت ہوئی تو وہ حکومت چھوڑنے پر مجبور ہو سکتی ہیں۔ اسٹروک نے سوال اٹھایا کہ اگر اسرائیلی فوج دوبارہ غزہ میں داخل ہو کر قبضہ کرتی ہے تو بعد میں وہاں اقتدار کس کے حوالے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2005 میں غزہ فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنے کا تجربہ ہو چکا ہے اور اس کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ اسرائیلی وزیر کا مؤقف تھا کہ حماس کو شکست دینے اور غزہ کو غیر مسلح کرنے کے بعد اسرائیل کو وہاں واحد اتھارٹی کے طور پر رہنا چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular