Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

شام میں اسرائیلی بمباری علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، انتونیو گوتریس

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ شام میں اسرائیلی بمباری علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی پر مبنی ہے، اسے رکنا چاہیے۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شام کی خودمختاری پوری طرح بحال ہونی چاہیئے اور اس کے خلاف جارحیت کے تمام اقدامات روک دینے چاہییں۔ اسرائیلی فوجوں کو واپس اپنے علاقے میں چلے جانا چاہیے اور گولان کی پہاڑیوں کے پاس سے قبضہ ختم کر دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی توجہ شام میں ایک جامع سیاسی حل کے لیے کوششوں پر مرکوز ہے اور ایک بہت بڑے انسانی المیے دوچار ہوچکے شام کو اس جنگی کیفیت سے نکالا جائے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ شام کی تاریخ میں یہ ایک بڑا اہم موقع ہے۔ یہ ایک تاریخی امید ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ غیریقینی کی صورتحال بھی غیرمعمولی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular