Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی حملہ ایرانی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، او آئی سی

جدہ : اسلامی تعاون تنظیم نے ایرانی تنصیبات کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایرانی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ او آئی سی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے جارحانہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ او آئی سی نے ایران پر حملے کیلئے عراقی سرزمین کے استعمال اور اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی بھی شدید مذمت کی اعلامیہ میں کہا گیاہےکہ ایران اور دیگر متاثرہ ممالک بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق قبل اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کا موروثی حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اوآئی سی نےاس بات کا اعادہ کیا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ، لبنان میں جاری اسرائیلی مظالم کے ساتھ ساتھ مغربی ایشیا میں دیگر جگہوں پر اس کی بدنیتی پر مبنی سرگرمیاں علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔او آئی سی نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے سلامتی کونسل سے فوری اور موثر مداخلت کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular