
دمشق: صیہونی فوج کے شام پر ایک اور حملے میں ایک شامی فوجی شہید ہوا۔ اسرائیلی فوج نے گولان کی پہاڑیوں کے نزدیک شام کے علاقے قنیطرہ پر ڈرون حملہ کیا جس سے فوجی مارا گیا۔ جس کی شناخت فرید فواد مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے اس سے قبل صیہونی فوج نے جنوبی طرطوس کے شہر الحمیدیہ پر کئی میزائل داغے جس سے ایک عورت سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔


































