
نابلوس : غاصب صیہونی فوج کی فائرنگ سے مزید دو فلسطینی شہید اور 9 زخمی ہوگئے۔ صیہونی فورسز نے مقبوضہ غرب الاردن کے علاقوں نابلوس میں دھاوا بولا۔ اس موقع پر فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس میں دو نوجوان شہید ہوئے جن کی شناخت 29سالہ ابود صبوح اور 22 سالہ محمد العزیزی کے نام سے ہوئی ہے۔


































