جنین: صیہونی فوج مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر ٹوٹ پڑی۔ اندھا دھند فائرنگ سے دس افراد شہید اور انیس زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج کی بھاری نفری نے مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کے مختلف علاقوں پر دھاوا بولا۔ فوجییوں نے بھاری اسلحہ اور بموں کا استعمال کیا۔ مغربی کنارے میں اب تک اسرائیلی فوج کی کارروائیوں اور آبادکاروں کے تشدد سے 175 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
ادھر غزہ میں بھی اسرائیلی درندگی کا مظاہرہ جاری ہے۔ صیہونی فوج نے دیر البلاح پر بم برسائے حملے میں سات فلسطینی شہید ہوگئے اس سے پہلے صیہونی جنگی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسپتال کے اطراف ۔ خان یونس۔ صابرہ اور غزہ شہر میں رہائشی عمارتوں کونشانہ بنایا۔۔ جبالیہ کیمپ میں اسپتال کے قریب فضائی حملے سے انیس افراد شہید ہوئے۔ دن بھر جاری رہنے والے حملوں میں 40 سے زائد افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔صیہونی طیاروں نے دو مساجد بھی شہید کرڈالیں۔ صیہونی حکومت کی جانب سے دئے گئے چار گھنٹوں کے وقفے کے بعد ہزاروں فلسطینی سڑکوں پرآگئے اور شمالی غزہ کی طرف نقل مکانی شروع کردی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیلی فوج کا جنین پناہ گزین کیمپ پر حملہ، 10…
اسرائیلی فوج کا جنین پناہ گزین کیمپ پر حملہ، 10 فلسطینی شہید
-
Raza Musani - نومبر 10, 2023
- بین الاقوامی خبریں
- 5
- 0 minute read


































