
جنیوا: ایک سو سترسے زائد امدادی تنظیموں نے مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ اسرائیل اور امریکا کا مسلط کردہ امدادی نظام فلسطینیوں کو بھوک یا بندوق کی گولی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور کررہا ہے۔ امدادی گروپوں کے بیان میں کہاگیاہے کہ غزہ کا انسانی بحران وسیع پیمانے پر بھوک، ایندھن کی قلت اور صاف پانی کی قلت کی وجہ سے تیزی سے گہرا ہو رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی امداد کے نظام کو جان بوجھ کر اور منظم طریقے سے اسرائیلی ناکہ بندی اور پابندیوں کے ذریعے ختم کیا گیاہے۔ بیان میں کہاگیاہے کہ ناکہ بندی کو مہلک اور فوجی کنٹرول والے متبادل اور تمام دیگر امدادی کارروائیوں کو بند کرنے کے جواز کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس نظام کو ختم اور اقوام متحدہ کی زیر قیادت سابقہ میکانزم کو بحال کیا جائے۔


































