
دمشق : شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب جارح اسرائیل کے حملے کے نتیجے میں شام کے 3 فوجی جانبحق جبکہ 7 شدید زخمی ہو گئے۔ اسرائیل نے مقبوضہ شام کے گولان کی سمت سے فضائی حملہ کیا۔ دمشق کے گرد و نواح پر اسرائیل کے کئی میزائلوں کو روس کے اینٹی میزائل سسٹم نے تباہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق شام کو اسرائیلی حملے کے نتیجے میں بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔


































