Wed Oct 14, 2026

آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی جارحیت جاری، 24 گھنٹوں میں 80 شہید، بھوک سے مزید 10 فلسطینی دم توڑ گئے

غزہ : صیہونی فوج کے غزہ پر جاری حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران امداد کے منتظر بائیس افراد سمیت اسی فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے صبح سویرے غزہ سٹی کے رمل محلے میں رہائشی عمارت پر حملہ کیا اور ایک ہی گھر کے چھ افراد شہید اور دیگر کو زخمی کردیا۔ صیہونی فوج نے شجاعیہ محلے کے مختلف علاقوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس میں سات فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ جبالیہ میں بھی ایک مکان پر ڈرون حملہ کرکے چار افراد کو شہید کردیا گیا۔ رفح اور دیگر علاقوں میں امدادی ہجوم اور امدادی مراکز کی طرف جانیوالے بائیس افراد صیہونی فوجیوں کی گولیوں کاشکار ہوئے۔
جنگ کے آغاز سے اب تک شہدا کی مجموعی تعداد انسٹھ ہزار سات سو تک جاپہنچی ہے۔
اُدھر بھوک سے بھی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ بچوں سمیت مزید دس فلسطینی دم توڑ گئے ۔مرنیوالوں کی مجموعی تعداد ایک سو بائیس ہوگئی ہے جس میں تراسی بچے شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular