Wed Oct 14, 2026

امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ

روزانہ کی خبریں

ایران کی فضا اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

تہران : ایران کے اسرائیل پر حملوں کی حمایت میں نماز جمعہ کے بعد لاکھوں ایرانی سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت اور اپنی فوج سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ ایران کی فضا اسرائیل اور امریکا مردہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔
عراق۔ لبنان اور یمن سمیت کئی ممالک میں ایران سے یکجہتی کیلئے بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔ دارالحکومت تہران میں ہزاروں افراد نے تہران یونیورسٹی سے آزادی ٹاور تک مارچ کیا۔ شدید گرمی کے باوجود ریلی میں خواتین اور بچوں نے بھی بھرپور حصہ لیا۔ قومی پرچم اور سپریم لیڈر اور شہدا کی تصاویر اٹھائے مظاہرین نے ایران کے اسرائیل پر حملوں کی مکمل حمایت کی اور امریکا و اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔
مشہد، اصفہان، تبریز، قم، شیراز، قزوین، یزد اور گیلان سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کئے گئے۔
یمن کے دارالحکومت صنعا میں لاکھوں افراد نے ایران کی حمایت میں مظاہرہ اور مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ عراق اور لبنان میں بھی ایران سے اظہار یکجہتی کے لیے زبردست ریلیاں نکالی گئیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular